ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ٹینکر کی ٹکر سے بائک سوار ہلاک 

منگلورو : ٹینکر کی ٹکر سے بائک سوار ہلاک 

Wed, 14 Sep 2022 12:52:30    S.O. News Service

منگلورو ،14؍ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر ہالے انگڈی جنکشن کے پاس پیش آئے سڑک حادثہ میں بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔
    
مہلوک نوجوان کا نام چرن راج شیٹیگار (28 سال) بتایا جاتا ہے ،  جو گرافک ڈیزائنر کے طور پر سورتکل میں کام کرتا تھا ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چرن راج اپنا کام ختم کرکے گھر کی طرف واپس لوٹ رہا تھا ۔ اس دوران اس کی بائک اڈپی کی طرف جا رہے ایک ٹینکر کے وھیل کی زد میں آ گئی اور جنکشن کے پاس موجود بیریکیڈ اندر پھنس گئی ۔ ٹینکر اس بائک کو کچھ دور تک گھسیٹتا ہوا لے گیا ۔ حادثہ میں چرن راج کے سر پر گہری چوٹ آئی اور بڑی تیزی سے خون بہنے لگا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی فوت ہوگیا ۔
    
منگلورو نارتھ ڈیویژن ٹریفک پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔


Share: